دلی میٹرو کا کرایہ بڑھایا جائے گا۔ پیر کی شام کو اس کا اعلان ہو گا۔ میڈیا کے مطابق زیادہ سے زیادہ ٹکٹ 50 روپے کا جبکہ کم از کم ٹکٹ کی
شرح 10 روپے کی ہو گی۔ بتا دیں کہ پہلے زیادہ سے زیادہ ٹکٹ کی شرح 30 جبکہ
کم از کم شرح 8 روپے تھی۔ نئی قیمتیں بدھ سے نافذ ہوں گی۔
پیر کو دہلی میٹرو ریل کارپوریشن کرایہ میں اضافہ پر غور کرنے کے لئے میٹنگ
کر رہا ہے۔ اہم ایجنڈا میٹرو کرایہ میں تبدیلی کو لے کر بنائی گئی کمیٹی
کی رپورٹ پر غور کرنا ہے۔ معلومات کے مطابق میٹرو کے کرائے میں اضافہ کو لے
کر کرایہ کمیٹی نے اپنی رپورٹ گزشتہ سال کارپوریشن کو سونپی تھی۔ کرایہ پر
چرچا کے لئے پہلے بھی دو بار میٹنگیں بلائی جا چکی ہیں لیکن وہ کسی وجہ سے
منسوخ ہو گئی تھیں۔
دہلی میٹرو کے کرایہ میں اب تک ایک بار سال 2009 میں اضافہ کیا گیا تھا۔ تب
کم از کم کرایہ 6 روپے سے بڑھا کر آٹھ روپے اور زیادہ سے زیادہ کرایہ 22
روپے سے بڑھا کر 30 روپے کیا گیا تھا۔